یورپ میں صرف ایک ڈالر کے عوض گھر خریدیں

میلان: 

اگر آپ اٹلی کے ایک خوبصورت گاؤں میں گھر بنانا چاہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ وہاں 200 گھر برائے فروخت ہیں اور ان میں سے ہر ایک کی قیمت صرف ایک ڈالر ہے یعنی پاکستانی 112 روپے میں ایک مکمل گھر دستیاب ہے۔

اٹلی میں جزیرہ سارڈینا کے علاقے باربیگیا کے پاس اولولائی نامی ایک خوبصورت گاؤں میں پتھروں سے بنے 200 گھر خالی پڑے ہیں جو 112 پاکستانی روپے میں خریدے جاسکتے ہیں۔ اس گاؤں سے لوگ دوسرے مقامات تک جارہے ہیں اور اب یہاں کی آبادی 1300 افراد تک رہ گئی ہے۔

ان میں سے کئی جوڑے بے اولاد ہیں اور انہیں ڈر ہے کہ کہیں یہ علاقہ خالی ہوکر بھوت نگر نہ بن جائے ۔ اس کے لیے اب 1 ڈالر میں ایک گھر فروخت کیا جارہا ہے۔

2015ء میں یہاں کے میئر نے خالی مکانات فروخت کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ان بڑے گھروں کی حالت بہت ابتر ہے ۔ معاہدے کے مطابق گھر خریدنے والے کو تین سال کے اندر اندر اس کی مرمت و آرائش کرانا ہوگی جس پر کم ازکم 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

میئر نے امید ظاہر کی کہ اس طرح قصبہ اپنی پرانی خوبصورتی میں واپس آئے گا اور لوگ اس کی جانب راغب ہوں گے۔ میئر ایفیسیو ارباؤ نے کہا کہ وہ اس علاقے کی تہذیب اور روایات کو واپس لانا چاہتے ہیں۔

یہاں موجود مکانات ایک وقت میں شاندارہوا کرتے تھے لیکن اب وہ ٹوٹ پھوٹ کے بعد کھنڈر کا منظر پیش کررہے ہیں۔ ٹاؤن انتظامیہ نے گھر کے سابق مالکان سے رابطہ کیا ہے کیونکہ وہ اچھے روزگار اور مواقع کی تلاش میں بڑے شہروں میں جابسے ہیں۔ میئر نے ان سے رابطہ کرکے ان کا مکان فروخت کرنے کی اجازت لی ہے تاکہ اس گاؤں کو دوبارہ بسایا جاسکے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.