یورپی معیشت اس سال 3.7فید جبکہ 2022 میں 3.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ یہ پیش گوئی یورپین کمیشن نے برائے موسم سرما 2021 کیلئے جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کی۔
یورپین کمیشن کی جانب سے یہ رپورٹ یورپین کمشنر برائے معیشت پائولو جینٹیلینو نے آج برسلز میں ایک آن لائن پریس کانفرنس میں بتائی۔
رپورٹ کے مطابق تمام یورو ایریا پر مشتمل معیشت 2021 اور 2022 میں 3.8 فید رہنے کا امکان ہے۔
تاہم عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی دوسری جاری لہر کے باعث اس سہ ماہی میں معیشت سکڑی ہی رہے گی۔
رپورٹ میں عالمی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار کے تحت مزید پیش گوئی کی گئی ہے کہ یورپ میں اپریل سے شروع ہونے والی سہ ماہی میں حرکت ہونا شروع ہوجائے گی۔ جس میں گرمیوں تک جیسے جیسے ویکسینیشن کا پروگرام آگے بڑھے گا ویسے ہی اس میں بھی بہتری آئیگی۔
تاہم اس فورکاسٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ وبائی صورتحال میں کمی بیشی سے جڑے خطرات بتائی گئی رپورٹ کو متاثر کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں معاشی بحالی کے دوران بینک کرپٹ ہونے والی کمپنیوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بے روزگاری کو بھی ایک بڑا اور حقیقی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
Be the first to comment