ہندو انتہا پسند تنظیم کا دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کا سر قلم کرنے والے شخص کو 5کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان

لکھنو(بی ایل ٰآئی)بھارتی صوبے اتر پردیش کی انتہا پسند تنظیم نے فلم پدماوتی کے حوالے سے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کو قتل کرنے والے شخص کو 5کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کرنی سینا کے بعد اتر پردیش کی انتہا پسند تنظیم چھتریا سماج نے دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کی گردن اڑانے والے کیلئے 5کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد بھارتی حکومت اور پوری فلم انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔یہ اعلان ہندو انتہا پسند تنظیم چھتریا سماج کے رہنما ابھیشیک سوم کی جانب سے کیا گیاہے ۔ٹھاکر سوم جو کہ سماج وادی پارٹی کے حاضر ممبر بھی ہیں ،انہوں نے دپیکا پڈوکون کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک چھوڑدیں یا پھر موت کا سامنا کریں ۔انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کو بھی سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز روک دیں یا پھر اس کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں ۔ٹھاکر سوم کا کہناہے کہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے فلم میں جوکر دار ادا کیا گیاہے اس نے راجپوتوں کی عورتوں کی توہین کی ہے ،کوئی راجپوت خاتون عوام کے سامنے ناچتی نہیں ہے ،سنجے لیلا بھنسالی کو تاریخ کا ذرا بھی علم نہیں ہے ،انہو ںنے تاریخ کے حقائق کو مسخ کر دیاہے اور انہیں اس کی سزا ملنی چاہیے ۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.