ہم پیالہ نے کراچی ویٹرن کپ کی ٹرافی پر قبضہ جمالیا


نیشنل سوکر 4-1سے ناکام،فاتح ٹیم کے آفتاب نے تین گول بناکر ہیٹ ٹرک مکمل کی
فائنل کے تینوں ایوارڈز ہم پیالہ ویٹرن کے نام، مہمان خصوصی سماجی رہنما ادا رفیق تھے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی ویٹرن سپر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر ہم پیالہ ویٹرن نے قبضہ جمالیا۔ فائنل میں نیشنل سوکرویٹرن کو 4-1سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹرافی کو اپنے کردیا۔ فاتح ٹیم کے آفتاب نے ہیٹ ٹرک اسکور کرکے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈرگ روڈ یونین فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں ہم پیالہ ویٹرن کا مقابلہ نیشنل سوکرویٹرن سے ہوا۔ جس میں ہم پیالہ ویٹرن نے 4-1سے فائنل جیت کر ٹرافی کو اپنے شو کیس کی زینت بنالیا۔ کھیل کے پہلے ہاف کے12 ویں منٹ میں ہم پیالہ ویٹرن کی جانب سے آفتاب نے گول بناکر اپنی ٹیم کو فائنل میں 1-0 کی سبقت دلوادی۔ جس کو وقفے سے قبل22 ویں منٹ میں نیشنل سوکر کی جانب سے پنالٹی کک پر غلام حسین پٹونے گیند کو جال میں پہنچاکر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ وقفے میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں ہم پیالہ ویٹرن نے نیشنل سوکر کوبے بس کرتے ہوئے مزید تین گول بناکر فائنل کو 4-1سے اپنے نام کرلیا۔دوسرے ہاف میں آفتاب نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال کی راہ دکھاکر اپنی ٹیم کو میچ میں 2-1 سے برتری دلوادی جس کو کھیل کے50 ویں منٹ میں محمد خان نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو3-1 کردیا۔ کھیل کے اختتام سے پانچ منٹ قبل 55ویں منٹ میں آفتاب نے اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے ہم پیالہ ویٹرن کو4-1 سے سرخرو کردیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی سماجی وسیاسی شخصیت ادا رفیق نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شلیڈز تقسیم کیں۔ٹورنامنٹ کے تینوں ایوارڈٖز ہم پیالہ ویٹرن نے جیت کر میدان اپنے نام کیا۔بہترین پلیئر محمد خان، ٹاپ اسکور آفتاب اور بہترین گول کیپر مراد بلوچ ہم پیالہ ویٹرن قرار دیئے گئے۔اس موقع پر منیجر ہم پیالہ ویٹرن محمد سلیم سماء، ارشد جمال،نیشنل بینک کے محمد قاسم، ناصر اسماعیل، محمود خان مودی، آصف خان، رضا خان، عبدالوحید،استاد نواز رحمن کے پی ٹی،ابرار پاکستان اسٹیل،شیراز،صدیق، اسحاق،محمود رضا پاکستان کسٹم،شہزاد چمن، ایشلے ڈین سمیت دیگر فٹبال لوورز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply