ہم اٹھارویں ترمیم سے بھی آگے جانا اور صوبوں کو مزید خود مختار بنانا چاہتے ہیں،

اسلام آباد (محمد سلیم)

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ وفاقی حکومت اہم ملکی معاملات پر صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس میں  قومی صفائی مہم ، سیکنڈ ہینڈ ٹریکٹر کی درآمد، ایل این جی کی درآمد، پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012، ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کو مختلف تجاویز اور مسائل سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نے صوبائی قیادت کو اہم ملکی معاملات پر ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ ہم اٹھارویں ترمیم سے بھی آگے جانا اور صوبوں کو مزید خود مختار بنانا چاہتے ہیں، وسائل کی شفاف تقسیم اورنچلی سطح تک منتقلی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ وفاق تمام اہم قومی معاملات پر صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں میں مضبوط رابطوں سے ملک ترقی کرے گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.