ہمیں عہد کرنا ہے کہ آئندہ قائد اعظم کےاصول پرعمل کریں گے،مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں عہد کرنا ہے کہ آئندہ قائد اعظم کے اتحاد ،ایمان اورتنظیم کے اصول پر عمل کریں گے ،قوم کے بچوں کو علم ہونا چاہئیے کہ قائد اعظم نے کس طرح ہمارے لئے ملک حاصل کیا ، ہم سب پاکستانی اورپاکستان ہیں، وزیر اعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت سرکاری شعبہ کے سکولوں میں بچوں کیلئے سہولیات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے، سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کیلئے معیار تعلیم کو نجی سکولوں کے معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے ۔

ہفتہ کویہاں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) میں قومی پتلی گھر کے زیر اہتمام پتلی تماشہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے ہفتہ تقریبات منایا جا رہا ہے جس کا آغاز 19دسمبر کو ہوا تھا اور (کل) 25دسمبر 2016کو اس کا اختتام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ تقریبات کے دوران قائد اعظم کے افکار اور قیام پاکستان کے حوالے سے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف پروگرام اور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ پی این سی اے میں پرفارمنگ آرٹس کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے جس سے نوجوان طبقہ اور طلباءو طالبات استفادہ کرسکتے ہیں ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ قائد اعظم کے یوم پیدائش پر بچے اپنے والدین ، بہن بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ ملکر کیک تیار کریں ،سب سے خوبصورت کیک تیار کرنے پر خصوصی انعام سے نوازا جائیگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت سرکاری شعبہ کے سکولوں میں بچوں کیلئے سہولیات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے اور یکم جنوری 2017ءسے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں بچوں کو ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت بھی کروائی جائیگی، سرکاری سکولوں کیلئے 200بسیں فراہم کی جائیںگی تاکہ طلباءو طالبات کو سکول آٰنے جانے میں آسانی ہو، اس حوالے سے 30بسیں پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی بسیں بھی جلد پہنچ جائیں گی۔وزیر مملکت نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کیلئے معیار تعلیم کو نجی سکولوں کے معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے ۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریا ت نے کہا کہ قوم کے بچوں کو علم ہونا چاہئے کہ قائد اعظم نے کس طرح ہمارے لئے یہ ملک حاصل کیا ، ہم سب پاکستانی اور پاکستان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرنی چاہیں۔ پتلی تماشہ میں ”ملت کا پاسبان“ ، ”روشن مستقبل“ ، ”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“ اور” اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان“ کے حوالے سے بچوں کی تفریح کیلئے مختلف پروگرام پیش کئے گئے ۔ تقریب میں جڑواں شہروں کے مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.