کراچی ( بی ایل ٰآئی) پاکستان کی مسلح افواج ، ایئرفورس اور خصوصاً ہماری آئی ایس آئی وہ ہے کہ اگر ہم پوری دُنیا کی کسی بھی انٹیلی جنس ایجنسی سے پاکستان کی آئی ایس آئی کا مقابلہ کریں تو ہماری آئی ایس آئی پہلے نمبر پر ہے۔ ان خیالات کے اظہار تقریب کے مہمان خصوصی ،یو بی جی گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور سابق سی ای او ٹڈاپ ایس ایم منیر نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میں آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسو سی ایشن کے تحت یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جنہوں نے لازوال قربانیاں دے کر ملک کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔ ملک کی سرحدوں پر تعینات پر جوان ہر سپاہی ہمارا اثاثہ ہے، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان عظیم شہدا کی قربانیوں کو رائیگا نہیں جانے دیں۔ اس موقع پر تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر مظہر علی ناصر، نائب صدر سعیدہ بانو، شبنم ظفر،سابق صدر زبیر طفیل، خالد تواب،سینیٹر عبدالحسیب خان،مرزا اختیار بیگ،حنیف گوہر، داروخان، رضوانہ شاہد، ملک خدا بخش اور کوکب اقبال سمیت آل پاکستا ن کسٹمز ایجنٹس ایسو سی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ارشد جمال، چیئرمین ایپکا قمر عالم ،ممبران اور حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس سے قبل تقریب سے ایپکا کی سپریم کونسل کے چیئرمین ارشد جمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی بدولت ملک میں امن و امان قائم ہے، ہماری مسلح فون نے بے شمار قربانیاں دے کر ہماری آزادی کی صلب ہونے سے بچا لیا ورنہ ایک وقت تھا جب دہشت گردی کا ملک پر راج تھا، آئے روز دھماکے اور قتل و غارت گردی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا تھا۔ ایسے میں پاکستان فوج دشمنوں کے سامنے سیسا پلائی دیوار بن کھڑے ہوگئے اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے دن رات ایک کردیا۔ ہمارے جوان اپنے گھر خاندان کی پرواہ کئے بغیر سرحدوں کی حفاظت میں مشغول ہیں۔ آج ہم اپنی فوج کو خصوصاً شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے جمع ہوئے ہیں۔ آج کا دن ہمیں 1965کی جنگ بھی یاد دلاتا ہے جب دشمن نے بری نیت سے ہم پر حملہ کیا لیکن پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے دشمن کے ارادے خاک میں ملا دیے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.