ہمت ہے تو گرفتار کرو، بلاول بھٹو

کراچی( بی ایل آٸی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں گرفتار ہوکر زیادہ خطرناک ہوں گا، ہمت ہے تو گرفتار کرو، 24 دسمبر کو میں نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے خلاف کیس بنائے جارہے ہیں اور آپ اس ملک کی اپوزیشن جماعتوں کو ہراساں کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے 24 دسمبر کا کال اپ نوٹس ملا ہے جبکہ پورے ملک کو پتہ ہے کہ 27 دسمبر کو ہم بی بی شہید کی برسی منائیں گے اور آپ اس لیول پر پہنچ گئے ہیں کہ بی بی کے بیٹے کو برسی میں شرکت سے روک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس غیر آئینی نوٹس کا کوئی جواز نہیں بنتا، آج تک ایک نااہل ڈپٹی وزیراعظم حکومت کے امور چلار ہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ امید رکھتے ہیں عدالت نیب اور حکومت کی یکطرفہ احتساب بند کرائے گی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ خادم رضوی اور مولانا فضل الرحمان کو دھرنے کی اجازت ہے تو جلسہ ہمارا بھی جمہوری حق ہے، جو بھی رکاوٹ ڈالیں، اپنی والدہ کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں مناؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی طاقت لیاقت باغ میں بے نظیر کی برسی کا جلسہ منانے سے نہیں روک سکتی، اگلا سال الیکشن کا سال ہے، سارے سیاسی یتیم اس ملک کی سیاست سے فارغ ہوجائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بھی میں سیاسی جدوجہد تیز کرتا ہوں نیب سے کال اپ نوٹس جاری ہوتا ہے، میں نیب کو پہلے دن سے نہیں مانتا، مگر ڈکٹیٹر کی طرح نہیں، قانون کا احترام کرتے ہیں، مجھے گرفتاری کا کیوں ڈر ہوگا جب چیف جسٹس نے مجھے بے گناہ کہا ہے ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.