ہمارا مقدمہ مضبوط ہے ، پاناما کیس میں کلین چٹ کے ساتھ 2018کے انتخابات میں جانا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد  وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارا مقدمہ مضبوط ہے کمزور مقدمے والے کبھی عدالت کو مقدمہ شروع کرنے کا نہیں لکھتے ، ہم پاناما مقدمہ میں کلین چٹ کے ساتھ 2018کے انتخابات میں جانا چاہتے ہیں ،  انتخابات 2018میں ہی ہو ں گے۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب  نے کہا کہ تحریک انصاف کو پتہ چل چکا ہے کہ ان کا مقدمہ عدالت میں کتنا مضبوط ہے ؟  اسی لیے وہ عدالت میں لیگل بیان دینے کی بجائے عدالت کے باہر مقدمہ لگاتے ہیں،  تحریک انصاف کو عدالت کے باہر مقدمہ لگانے کی عادت ہو چکی ہے ، وزیر اعظم کا پاناما سے کوئی تعلق نہیں ، اس لیے آج عدالت میں ان کا ذکر نہیں ہوا ، پی ٹی آئی واے جھوٹے الزام لگاتے جا رہے ہیں، جھوٹے الزام لگانے والوں کی بھی کچھ اخلاقی ذمہ داری ہوتی ہے ، قوم یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ کون بار بار جھوٹے الزام لگا رہا ہے اور کیا سچ ثابت ہو رہا ہے ؟ وہ حساب جو ہم 1937سے دے رہے ہیں وہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کسی پاکستانی شہری نے نہ دیا ہو ، ہم نے کہہ رکھا ہے کہ جس طرح مرضی احتساب کریں جو شواہد اور دستاویزات چاہیے ہم دیں گے ، وزیر اعظم کے وکیل کے علاوہ بھی تین وکلاء ہیں جو کیس کے تمام سوالات کا جواب دیں گے ، چونکہ پی ٹی آئی سیاست کر رہی تھی ،اس لیے ان کی طرف سے لیگل مقدمہ کبھی بھی نہیں تھا، پی ٹی آئی کو پتہ چل چکا ہے کہ ان کا مقدمہ عدالت میں کتنا مضبوط ہے ؟ اس لیے وہ اب عوامی عدالت کی بات کر رہی ہے ، وہ پاناما پر سیاست کر کے آئندہ الیکشن میں جانا چاہتے ہیں۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.