ہاکی کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام

ہاکی کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام

ہاکی کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک فوج کا بڑا اقدام

راولپنڈی( بی ایل آٸی)ہاکی کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے پاک فوج نے بڑا اقدام کیا ہے۔ راولپنڈی ایوب نیشنل پارک میں بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف اسٹیڈیم مکمل کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں عالمی معیار کا آسٹروٹرف اسٹیڈیم تیار ہوچکا ہے۔ مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی اسٹک سے بال کو رول کرکے گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہاکی کے کھیل کے فروغ کیلئے سہولیات کی فراہمی کی غرض سے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف اسٹیڈیم تیار کیا گیا۔ اس اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ماڑی پیٹرولیم کمپنی اور آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے مشترکہ تعاون فراہم کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے درمیان افتتاحی ہاکی میچ بھی دیکھا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے قومی کھیل کی بحالی کیلئے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اقدامات کو سراہا۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.