ہاکی ورلڈ کپ، بیلجیئم پہلی بار عالمی چیمپیئن بن گیا

بھونیشور (بی ایل ٰآئی) فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ مرحلے میں نیدر لینڈ کو شکست دے کر  بیلجیئم نے تاریخ میں پہلی بار ہاکی ورلڈ کپ جیت لیا۔بیلجین سائڈ نے نیدر لینڈ کو پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر 4-2 سے شکست دی۔

بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2018 میں فائنل مقابلہ بیلجیئم اور نیدر لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ بیلجیئم کی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میچ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ میچ کے دوران مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول سکور نہ کرسکیں اور مقابلہ صفر ، صفر سے برابر رہا ۔

فائنل میچ کا مقابلہ پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر پہنچا لیکن اس میں بھی 2-2 گول سے مقابلہ برابر ہوگیا۔ بیلجیئم کی جانب سے مجموعی طور پر پانچویں شوٹ پر شاندار گول داغا گیا لیکن مخالف ٹیم نے ریویو لے لیا تاہم امپائر نے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ بیلجیئم کی برتری کے بعد نیدر لینڈ کے کھلاڑی پریشر میں آگئے اور کوئی گول نہ کرسکے جبکہ بیلجیئم نے 3 بار کے عالمی چیمپیئن کو 4-2 سے چاروں شانے چت کردیا۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.