گڈاپ ناردرن بائی پاس ضلع ویسٹ ودیگر علاقوں میں پینے کے پانی کا سخت بحران

کراچی(بی ایل ٰآئی ) کراچی کے ویسٹ ضلع میں پانی کا سخت بحران پیدا ہوگیا ہے، ناردرن بائی پاس منگھو پیر، مائی گاڑھی ودیگر علاقوں میں پانی بحران کے خلاف ڈسٹرکٹ کاؤنسل کراچی میں اپوزیشن لیڈر اور ق لیگ سندھ کے رہنما عبداللطیف رند کے قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنہ دیا، لطیف رند نے کہا کہ کراچی میں پانی کا سخت بحران پیدا ہوگیا ہے، کراچی واٹر بورڈ اور سندھ سرکار کی جانب سے کراچی کے شہری و مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران ختم کرنے کے لیئے کوئی بھی کام نہیں کیا، گڈاپ ناردرن بائی پاس ضلع ویسٹ ودیگر علاقوں میں پینے کے پانی کا سخت بحران ہونے کے باوجود سرکار خاموش ہے، لطیف رند نے کہا کہ سخت گرمی میں لوگوں کا پینے کے پانی کا ایک بوند تک نہیں، اگر پانی کا بحران ختم نہیں ہوا تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.