گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثہ ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مینجر بی ڈی اے ،جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ محنت اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موحولیات کو معطل کردیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثہ سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ،غفلت برتنے پر منیجر انوائرمنٹ بی ڈی اے ،جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ محنت گڈانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موحولیات کو معطل کردیاگیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت گڈانی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثہ کے محرکات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے غفلت برتنے پر منیجر انوائرمنٹ بی ڈی اے ،جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ محنت گڈانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موحولیات کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کو ہدایت جاری کی کہ واقعہ سے متعلق مکمل تحقیقات کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کی جائے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہدایت کی شپ بریکنگ یارڈ کانکنی اور ماہی گیری کے شعبہ میں کام کرنے والوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کیلئے جلدازجلد سفارشات تیار کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ سی ایس آر کے تحت تمام مالکان اور ٹھیکیداروں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ان سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔وزیرا علیٰ بلوچستان نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی صورت مزدوروں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والوں کو معاف نہیں کیاجائے گا،ہم اپنے عوام کو تحفظ فراہم کرنا کا حلف لے چکے ہیں، واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افرادکے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.