گورنر سندھ محمد زبیر کانیویارک اسٹاک ایکسچینج کا دورہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گورنر سندھ محمد زبیر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔گورنر سندھ محمد زبیر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے لئے وفد کے ہمراہ امریکا کے 6 روزہ دورے پر ہیں،انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کیلئے نیو یارک میں تفصیلی بات چیت کی ۔محمد زبیر کی سربراہی میں وفد کا دورہ مختلف ممالک میں

منعقد کئے جانے والے روڈ شوز کا حصہ ہے ،ان روڈ شوز کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ،موجودہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آگاہ کرنا ہے۔اس ضمن میں پاکستان میں معاشی مثبت اشاریئے ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے تسلسل سے اضافہ ،چیلنجز اور مشکلات کے باوجود پاکستان کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ، شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکٹرز میں بے پناہ استعداد اور سرمایہ کاری سے فوری یقینی منافع سمیت دیگر اہمیت کے حامل معاملات سے تفصیل سے بیان کیا جا رہا ہے ۔بین الاقوامی سرمایہ کارپرامن پاکستان میں معاشی ، اقتصاد ی ، سماجی ، ثقافتی ، ادبی ، فنی اور دیگر سرگرمیوں شروع ہونے کے باعث سرمایہ کاری کے زبردست مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیںجبکہ امریکی سرمایہ کار وں کو بخوبی علم ہے کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کو پوری دنیا میں سرمایہ کاری ، تجارتی ، معاشی اور اقتصادی لحاظ سے منفرد اہمیت حاصل ہو جائے گی ۔گورنر سندھ کی سربراہی میں اس وفد میں کارپوریٹ سیکٹر کے نمایاں افراد اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج مینجمنٹ شامل ہے۔وفد نیویارک کے علاوہ بوسٹن اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ بھی کرے گا اور نمایاں مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.