گوجرانوالہ نے آل پاکستان انٹربورڈ بیڈمنٹن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دفاعی چیمپئن لاہوربورڈ کو شکست، مہمان خصوصی سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چئرمین ڈاکٹر مسرور احمد شیخ نے انعامات تقسیم کئے
پشاوربورڈ کی تیسری پوزیشن،فائنل میں ایس اواے کے نائب صدرمحفوظ الحق، چوہدری اسد، معین الدین، کاشف فاورقی ودیگر موجود تھے
 کراچی (اسپورٹس رپوٹر) سندھ بورڈ آف ٹیکنکل اےجوکیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن بوائزچیمپئن شپ کا فائنل گوجرانوالہ بورڈ نے دفاعی چیمئپن لاہور بورڈ کو اپ سیٹ شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔ این ای ڈی یونیورسٹی میں جاری چھ روزہ چیمپئن شپ کے آخری دن فائنل معرکہ میں دفاعی چیمپئن بی آئی ایس ای لاہور بورڈ کے معد مقابل بی آئی ایس ای گوجرانوالہ بورڈ کی ٹیم تھی۔ فیورٹ لاہور بورڈ کو گوجرانوالہ بورڈ نے اپنے شاندار کھیل کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سے جیت اپنے نام کرکے ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔فائنل کے مہمان خصوصی سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چےئرمین ڈاکٹر مسرور احمد شیخ تھے ۔ ان کے ساتھ دیگر مہمانوں میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سیدمحفوظ الحق، چوہدری اسد، معین الدین ،میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی، پروفیسر عبدالباسط اور عتیق الرحمن، وسیم ماجد سمیت دیگر موجود تھے۔فائنل کے پہلے سیٹ میں بی آئی ایس ای گوجرانوالہ بورڈ کے جنید نے بی آئی ایس ای لاہور بورڈکے طیب کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد سے مات دیکر اپنی ٹیم کو ایک،صفر کی سبقت دلوادی۔ جنید نے پہلا سیٹ 21-19سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں لاہور بورڈ کے طیب نے گوجرانوالہ بورڈ کے جنید کو 18-21سے قابو کرکے مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن مقابلے میں گوجرانوالہ بورڈ کے جنید نے لاہور بورڈ کے طیب کو 21-17سے ہراکر اپنی ٹیم کو فائنل میں ایک، صفر کی برتری دلوادی۔ڈبل مقابلوں میں بی آئی ایس ای گوجرانوالہ بورڈنے حسنین اور جنید پر مشتمل جوڑی کو بی آئی ایس ای لاہور بورڈکے ساحل اورکلام کے معدمقابل کورٹ میں اترا۔ جس میں گوجرانوالہ بورڈ کے حسنین اور جنیدنے پہلا سیٹ 21-15سے جیتا اور دوسرے سیٹ میں 21-19سے کامیابی حاصل کرکے فائنل2-0 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں بی آئی ایس ای پشاور نے مردان بورڈ کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔فائنل کے اختتام پر مےں مہمانِ خصوصی چےئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر مسرور احمد شیخ نے کھلاڑیوں مےں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آل پاکستان بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملے اور اس ایونٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ، ےہی بچے آگے جاکر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے اور آنے والے دور مےں ےہی کھلاڑی مستقبل مےں جاوید میانداد، عمران خان، اور جہانگیر خان،حنیف خان، سہیل عباس بنےں گے۔ انہوں نے باہر سے آئی ہوئی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تہہ دل سے شکرےہ ادا کیا اور جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ بھی کراچی مےں اس طرح کے ٹورنامنٹ آرگنائز کریں گے۔ ٹےکنےکل آفےشل اوراےمپائرنگ کے فرائض عزےفہ معےن ، انزےلہ معےن، محمد یوسف ، اویس العباد ، محمد عظیم ، حسیب ، اسد ، طلال ، معیز اور وسےم ماجد نے انجام دیئے ۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.