گوادر (مانیٹر نگ ڈیسک )گوادر سی پورٹ پر وزیر اعظم نواز شریف نے گوادر پورٹ سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تجارتی بحری جہاز کی روانگی کا افتتاح کردیا ۔
گوادر بندر گاہ سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگوکی روانگی پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم نواز شریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ،وفاقی وزیر احسن اقبال ،حاصل بزنجو ،مولانا فضل الرحمان اور چینی سفیر سن وی ڈونگ سمیت دیگر پاکستان اور چین سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کے بعد وزیر اعظم نے پہلے تجارتی قافلے کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کیا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پہلے تجارتی بحری جہاز کی روانگی کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سامان لے کر جانے والے بحری جہاز کے عملے سے بھی ملاقات کی ۔