
گلگت بلتستان میں بھی ترک حکومت کی جانب سے سکول قائم کرنے سے گلگت بلتستان اور ترک عوام کے مابین دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت ترکی کی جانب سے گلگت بلتستان میں سکول قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کریگی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان میں ترکی کے متعین سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ترکی حکومت کی جانب سے لینگوج سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے صوبائی حکومت اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی گلگت بلتستان میں ترکش لینگوج سنٹر کے قیام سے گلگت بلتستان کے عوام اور ترکی کے عوام کو مزید قریب آنے اور ایک دوسرے کی تہذیب و تمدن کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔ برلن اور لندن کی طرح گلگت بلتستان محکمہ سیاحت کا وفد ترکی میں منعقد ہونے والے نمائش میں خصوصی طور پر شرکت کرے گا گلگت بلتستان اور ترکی کے مابین سیاحت کے شعبے کے فروغ کیلئے ترکش ٹور آپریٹرز کا گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرایا جائے گاجس کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ترکی اور پاٹو کے تعاون سے گلگت بلتستان اور ترکی کے مابین سیاحتی شعبے کو فروغ دیا جاسکے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ترکی کے مختلف کمپنیز کو گلگت بلتستان میں توانائی کے متبادل ذرائع شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس موقع پر پاکستان میں ترکی کے متعین سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور ترکی کے مابین سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے ترکی سے ٹور آپریٹرز کا نمائندہ وفد گلگت بلتستان کا دورہ کرے گاترکی حکومت کی جانب سے پنجاب میں ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے ٹیفٹا کا ادارہ قائم کیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان سے مختلف شعبوں میں ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے گلگت بلتستان کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیاجائے گاترکی حکومت اور سرمایہ کار گلگت بلتستان میں گرم پانی سے توانائی پیدا کرنے کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اس حوالے سے ترکی سے وفد گلگت بلتستان کا جلد دورہ کرے گاقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں صوبائی حکومت کے تعاون سے ترکش لینگویج سنٹر قائم کیا جائے گا جس سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔