کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) گرین بلوچ ماڑی پور نے ایک سخت مقابلے کے بعد بلوچ یوتھ گارڈن کی ٹیم کو 1-0سے ہراکر نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال چیمئپن شپ کے فائنل میں کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول دوسرے ہاف میں محمد عاصم نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔چیمئپن شپ کا شاندار فائنل اتوار20 نومبر کو کھیلا جائے گا،تیسری پوزیشن کے لئے میچ ہفتہ19 نومبر ہو گا۔میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء کے مطابق اولڈ گولی مار فٹبال اسٹیڈیم میں نیشنل بینک آفٖ پاکستان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی جاری نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال چیمئپن شپ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں بلوچ یوتھ گارڈن کا سامنا گرین بلوچ ماڑی پور سے ہوا، جس میں گرین بلوچ ماڑی پور ایک سخت مقابلے کے بعد بلوچ یوتھ گارڈن کو1-0 سے شکست دیکر فائنل میں اپنی سیٹ کنفرم کرالی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے لیکن فاروڈز نے گول کرنے کے آسان مواقع ضائع کئے وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔اس سیمی فائنل مقابلے لئے ڈسٹرکٹ سنیٹرل فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر اور ڈی ایف اے ایسٹ کے گروپ لیڈر سید عثمان شاہ مہمان خصوصی تھے، ان کے ساتھ سیکریٹری ایسٹ کیپٹن عبید اللہ اور سیکریٹری ملیر شاہد تاج کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا،اس موقع پر ڈی ایف اے ویسٹ کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ، نائب صدر مراد بخش بابل،رحمت بلوچ،محمد علی بلوچ، اجمل خٹک، نیشنل کوچ غلام شبیر،رفیق بلوچ،استاد دل مراد، شوکت شہکی، ایس ایم ظفر، ذوالفقار علی بھٹو، غلام محمد بلیدی، یعقوب بلوچ، ایم سلیم سماء، لالہ فقیر گل، یوسف خان سمیت دیگر عہدے داران بھی فائنل فور کی شاندار تقریب میں موجود تھے۔موجود تھے۔دوسرے ہاف میں گرین بلوچ ماڑی پور کی جانب سے کھیل کے 55ویں منٹ میں محمد عاصم کو ایک گول کرنے کا موقعہ ملا جس کا فائدہ اٹھا کر عاصم نے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی، بلوچ یوتھ نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن گرین بلوچ ماڑی پور کے مضبوط دفاع اور گول کیپر کی عمدہ کارکردگی کے باعث ان کو کامیابی نہیں مل سکی۔ریفری سلیم فیض نے جب اختتامی وسل بجائی تو گرین بلوچ ماڑی پور کی ٹیم 1-0سے فاتح بن کر میدان سے باہر آئی۔ریفری سلیم فیض، اسٹنٹ ریفریزفضل حسین، ابرار احمد، نصیر الدین اور میچ کمشنرغلام حسین بلوچ تھے۔ ہفتہ 19نومبر کو ویسٹ چیمئپن شپ کے سلسلے میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ کھیلا جائے گا جس میں بلوچ یوتھ گارڈن کی ٹیم کا مقابلہ مکران اسپورٹس اور نیشنل شاہین کے درمیان سیمی فائنل کی شکست خوردہ ٹیم سے سہ پہر 3.30 بجے کھیلا جائے گا،
About BLI News
3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.