گرتے بالوں کو روکنے اور نئے بالوں کی نشو و نما کیلئے یہ تیل رات کو سر میں لگا کر سو جائیں،نتائج دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

لندن(نیوزڈیسک) گرتے بالوں کی وجہ سے مردوخواتین یکساں پریشان ہوجاتے ہیں اور اس کے تدارک کے لئے کئی طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیںجن کا بعض اوقات اس قدر نقصان ہوجاتاہے کہ پریشانی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔اگر آپ کیسٹرول آئل(ارنڈی کا تیل)ایسا آئل ہے کہ جس کے استعمال سے صرف 10دن میں آپ کے بال گرنا رک جائیں گے اور ساتھ ہی نئے بال بھی آنے لگیں گے۔یہ تیل بالوں کے ساتھ جلد کے لئے بھی انتہائی مفید ہے ، یہ تیل زیادہ مہنگا بھی نہیں اور بازار میں بآسانی دستیاب ہے۔
اسی طرح ناریل کا تیل بھی بالوں کی نشوونما کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند پایا گیا ہے۔ ان دونوں تیلوں کی ایک جتنی مقدار لے کر انہیں اچھی طرح مکس کریں۔اب اسے سر میں لگائیں اور ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ لگارہنے دیں،اس کے بعد بالوں کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔
اگر آپ روکھے اور خشک بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو تھوڑاسا کیسٹرول آئل لے کر اسے سر میں لگالیں، ساری رات اسے لگارہنے اور اگلی صبح سر کو دھولیں۔چند دن کے استعمال کے بعد آپ واضح فرق دیکھیں گے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.