کراچی (اسٹاف رپورٹر) غیرقانونی یونٹ، پورشنزتعمیرکئے جانے کی شکایات، 120مربع گزسے زائد رقبہ کے رہائشی پلاٹس پرگرائونڈپلس 2منزلہ سے زائد منزلوں پرپابندی عائد کردی گئی ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آغامقصود عباس کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقدہواجس میں چیئرمین “آباد”کے ہمراہ اراکین آباد اورایس بی سی اے سمیت ماسٹرپلان ڈپارٹمنٹ کے سینئرافسران شریک ہوئے، اجلاس میں ایڈوائزی کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ تجاویزوسفارشات کی بنیاد پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق کراچی کے 5ٹائونزجن میں گلشن اقبال ،گلبرگ ،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد اورجمشیدٹائون شامل ہیں میں 120مربع گزسے زائد رقبہ کے رہائشی پلاٹس پرگرائونڈپلس 2سے زائد منزلوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے یہ پابندی اس وقت تک نافذ رہے کی جب تک اس سلسلے میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے ترامیم شدہ کے بی اینڈٹی پی 2002ء کے مطابق بعدازجائزہ ،نظرثانی کی سفارش نہیں کی جائے گی
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.