باپ (بیٹے سے) بیٹا تم نے نانا کے خط کا جواب کیوں نہیں دیا۔
بیٹا: ابو آپ ہی نے تو کہا تھا کہ بڑوں کو جواب نہیں دیا کرتے
٭…٭…٭
استاد: بے موقع بارش کسے کہتے ہیں۔
شاگرد: جو بارش اسکول پہنچنے کے بعد ہو۔
٭…٭…٭
دوست : ’’تم نے آج ڈاکٹر کے پاس جانا تھا؟
پہلا دوست: یار کل جاؤں گا آج میری طبیعت ٹھیک نہیں۔
٭…٭…٭
شاگرد : کیا کسی کو ایسے کام کی سزا مل سکتی ہے جو اس نے نہ کیا ہو۔
استاد: نہیں۔
شاگرد: شکر ہے آج میں نے ہوم ورک نہیں کیا۔
٭…٭…٭
پٹھان بینک میں ہزار روپے جمع کروانے گیا،
کشیئر نے نوٹ دیکھ کر کہا کہ، ’’جناب یہ ہزار روپے کا نوٹ نقلی ہے‘‘۔
پٹھان غصے سے کہنے لگا، ’’نقلی ہے یا اصلی جمع تو میرے اکاؤنٹ میں ہونا ہے ناں‘‘۔
٭…٭…٭
استاد : (شاگرد کے باپ سے) آپ کے بیٹے کو پڑھنے کا بالکل شوق نہیں۔
باپ: ماسٹر صاحب، یہ بات غلط ہے، اگر میرے بچے کو پڑھنے کا شوق نہ ہوتا تو ہر کلاس میں تین تین سال کیوں لگاتا۔