کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)سٹی کرکٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ کے سی سی اے انٹر ڈپارٹمنتل کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ گذشتہ روز ایف بی آر اور ماہ روز گروپ کے مابین ٹی ایم سی گراؤنڈ، ایف بی ایریا پر کھیلا گیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی صدر کے سی سی اے تھے۔ جنھوں نے ہٹ لگا کر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اعجاز احمد فاروقی صدر کے سی سی ای نے کہاکہ کے سی سی اے ہر سال ایک ڈپارٹمنٹل کرکٹ تورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے ۔ گذشتہ 27سال سے یہ سلسلہ جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہو ، اسہی لئے ہم نے گذشتہ تین سالوں میں جتنی کرکٹ کرائی ہے اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ہماری کوشش ہو گی کہ سال میں کم از کم دو مرتبہ انٹر ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفیق کاظمی سیکریٹری کے سی سی اے نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نظم و ضبط کو برقرار رکھیں ۔ ڈپارٹمنٹ کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہم کلب کرکٹ کے فروغ میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ جمیل احمد ٹورنامنٹ سیکریٹری نے کہا کہ کلب کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہم ڈپارٹمنٹل کرکٹ پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں مشیر ربانی، توصیف احمد، شہزاد عالم، ظہیر الدین، محمد اکرم، لیاقت علی، جاوید احمد خان، اجمل نصیب، سید شاہد علی، محمد رئیس، نصرت اللہ، امیر الدین انصاری، محمد نظام، سعید علی، فرید الدین اور کاشان خان نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ماہ روز گروپ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR)کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر ایف بی آر کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.1اوورز میں 196رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔محمد علی اور اسمعیل پٹیل نے 51,51جبکہ محمد نواز نے 22اور ماجد خان نے 21رنز اسکور کئے۔محمد طحہ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ عابد علی خان اور محمد عثمان نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ماہ روز گروپ نے مطلوبہ ہدف 42.4اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔محمد عثمان نے 48، کامران رحمن نے 39، ارسلان وسیم نے 25اور عامر ملک نے 22رنز اسکور کئے۔فاذ اللہ اور کہف پٹیل نے 3,3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.