کے الیکٹرک کیلئے7 ماہ کیلئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد( بی ایل ٰآئی )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے ۔7ماہ کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری ۔4 ماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ جبکہ تین ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے7 ماہ کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ نو ٹی فکیشن کے مطابق 4 ماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ جبکہ 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی۔جون 2020 کے ایف سی اے کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی جبکہ جولائی 2020 کے ایف سی اے کی مد میں 73 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔اگست 2020 کے ایف سی اے کی مد میں 31 پیسے فی یونٹ جبکہ ستمبر 2020 کے ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔
نیپرا کے نو ٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے ایف سی اے کی مد میں 3 پیسے فی یونٹ جبکہ نومبر 2020 کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 10 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ دسمبر 2020 کے ایف سی اے کی مد میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔
جون، جولائی ، اگست اور اکتوبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جون 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا۔ستمبر، نومبر اور دسمبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جولائی 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا۔ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا ۔
Be the first to comment