اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)کے الیکٹرک کے لیے پنجاب کے ایل این جی پر چلنے والے سی این جی پمپس بھی بند کردیے گئے ہیں۔
اِس حوالے سے چیئرمین سی این جی ایسو سی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ایل این جی کے الیکٹرک کو دی جائے گی۔
چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو ایل این جی دینے کی اطلاع دے کر گیس بند کر دی گئی ہے۔
غیاث پراچہ نے سوال اُٹھایا کہ حکومت نجی کمپنی کے الیکٹرک کے فیول کی ذمہ داری کیوں اٹھا رہی ہے؟
اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں خفیہ طور پر 35 پمپس کو ایل این جی دی گئی ہے، یہ پمپس 104 روپے کلو سی این جی مہنگی بیچ رہے ہیں۔
Be the first to comment