کیوں بھئی؟؟ایسا کیوں کریں ہم ؟؟کوئی تماشہ ہے یہ؟؟وجہ ؟؟،،،،،خواجہ سعد رفیق نے کپتان پر ایک اور حملہ کر ڈالا‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ پارلیمنٹ کیوں تحلیل کی جائے؟ اس کہ وجہ کیا ہے؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرنوں کا شوقین ایک شخص سیاسی جنگ کو عدالتوں میں لے کر آیا۔ کیا ملک میں یہی کھیل تماشہ جاری ہے گا؟ خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ عدلیہ پارلیمنٹ اور میڈیا کو مل کر ملک ک

و مضبوط کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ایک متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے جس کا مقصد ملک میں آئندہ برس انتخابات کا بروقت انعقاد ہو اور اس کا حل آئینی ترمیم ہی ہے جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ناگزیر ہے۔انھوں نے کہا کہ اب اگر تما م سیاسی جماعتیں مل کر بھی چاہیں تو قبل از وقت الیکشن نہیں ہو سکتے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.