کیلاش قبیلے کا سالانہ جوشی تہوار ختم
آخری روز جوڑوں کی شادی رسومات
پشاور(بی ایل ٰآئی)ہندوکش کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت اور مذہب کے حامل کالاش قبیلے کاسالانہ مذہبی تہوار چلم جوشٹ (جوشی ) تہواراپنی تمام تر رسومات کے بعدوادی بمبوریت میں اختتام پذیر ہوگیا، آخری روز نوجوان جوڑوں کے مابین شادی بیاہ کی رسومات بھی ادا کی گئیں، ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ اور رادی کمار نے شرکت کی۔ کیلاش سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیلاش وادی کی ترقی ، بیوٹیفیکیشن اور سٹرکوں کی تعمیر کیلئے بجٹ کی منظوری کردی گئی۔