کراچی، کہیں آپ کے اسمارٹ فون میں وائرس تو نہیں اس بات کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ وائرس کو پہنچاننے کے لیے یہاں پر کچھ باتیں بتائی جارہی
ہیں جنہیں سمجھنا چاہیے۔
سب سے پہلی نشانی یہ ہے کہ جب ہمارے موبائل میں وائرس ہوتا ہے تو ہمارا موبائل ڈیٹا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے یہ وہ نشانی ہے جس سے ہمارے انٹرنیٹ پیکج کا بھی نقصان ہے اور قیمتی ڈیٹا سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتاہے۔ ڈیٹا اس وجہ سے زیادہ خرچ ہوتا ہے کیونکہ جو وائرس ہیکر کی جانب سے ہمارے موبائل میں ایڈ کیا جاتا ہے وہ انٹرنیٹ کے استعمال سے ہی ساری آگاہی ہیکر تک پہنچاتا ہے۔
دوسری نشانی یہ ہے کے ہماری اسکرین پر ایسی ایپس شو ہونا شروع ہو جاتی ہیں جن کو ہم نے انسٹال نہیں کیا ہوتا اوران پرکلک کرتے ہی سارے موبائل میں وائرس کی فوج اپنی پوزیشن لے لیتی ہے۔
تیسری نشانی یہ ہے کہ ہماری بیٹری عام روٹین کے حساب سے بہت تیزی سے ڈاؤن ہوتی ہے کیونکہ وائرس کی کچھ سروسز ہمارے موبائل کے بیک گراؤنڈ میں پلے ہورہے ہوتے ہیں جن سے بیٹری لو ہوتی رہتی ہے۔
اگر آپ کو اپنے اسمارٹ فون میں ان میں سے کوئی ایک یا پھرتینوں نشانیاں دیکھیں تو فوراً ایک اچھا سا اینٹی وائرس انسٹال کرلیں۔ اور بہتر تو یہ ہے کہ اگرنہ بھی دیکھیں تب بھی اسمارٹ فون میں اینٹی وائرس استعمال کرلیں تاکہ مستقبل کے بعد کی کسی مشکل سے بچاجا سکے۔