کہاں ہیں عمران کے 350ڈیم اور بجلی کےمنصوبے؟ نواز شریف

پشاور میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کہاں ہیں عمران خان کے 350ڈیم؟ کہاں ہے تمہارے بجلی کے منصوبے؟ آج میٹروبس بن رہی ہے،عمران خان تم چار سال کہاں تھے؟ عمران خان نوازشریف نہیں ہےجووعدہ کرے اور پورا کرے۔

پشاور میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج پشاورنے نئی تاریخ رقم کردی اور بتادیا کہ نوازشریف کےخلاف فیصلہ نامنظورہے، آج پشاور نے سب کو پیچھے چھوڑ دیاہے، پورے پاکستان میں پشاور پشاور ہورہا ہے، آج پاکستان میں نہیں دنیا میں پشاورنےنام پیداکردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت بدلےگا، وقت بدل رہاہے، نوازشریف عوام کی ترقی کیلئےدن رات کام کررہاتھا، نواز شریف نے دن رات ایک کرکےلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا، عمران خان تم نے کیا کیا؟ تم نے پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے کیا کیا؟ گو عمران خان گو، عمران خان جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکےعوام کےتمام مسائل ختم کرےگی، سوات میں شہید ہونیوالےنوجوان قوم کے ہیرو ہیں، نوازشریف کےخلاف فیصلہ آنےکی وجہ سےترقی کی رفتارکم ہوئی ہے، ہم کشتیاں جلاکرمیدان میں اترے ہیں، وعدہ کروہمارےساتھ کشتیاں جلاکرمیدان میں اتروگے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امیرمقام نےدن رات محنت کرکےخیبرپختونخواکوبدل دیاہے، ایسا منظر، ایسا جذبہ اور ایسا جوش وخروش پشاورمیں پہلے کبھی نہیں دیکھا، مجھےیقین ہوگیاہےکہ پاکستان کی تقدیربدلنےوالی ہے، ہرغریب اور مسکین کو انصاف ملے گا، عدل کوقائم کرنا پاکستان کے لیے بہت بڑا معرکہ ہوگا۔

نواز شریف نے کارکنوں سے سوال کیا کہ پاکستان میں ہر غریب کے پاس اپنی چھت ہو، اس کو ممکن بنانے کے لیے نواز شریف کا ساتھ دوگے؟ انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں ہرغریب کے پاس اپنا گھر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکا حکمران وہ ہےجوجھوٹ بولنے،الزام بہتان تراشی کاماہرہے، جو صبح شام جھوٹ بولتا ہے وہ صادق اور امین بن گیاہے، عوام صادق اور امین کے کرتوت روزانہ دیکھتے ہیں، ان لوگوں کوسلام کرتا ہوں جنھوں نے اسےصادق اور امین بنایا۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹرمیں بھی چوری کرگیا، ہیلی کاپٹرکےپیسےنہیں دیے اورکہتاہےمیں صادق اور امین ہوں، حکومت تحریک انصاف کی ہے اورترقیاتی کام نوازشریف کررہاہے، غریبوں کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کیا تو خیبرپختونخوا حکومت نہیں مانی، تمام غریبوں کومفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عوام بیچارےمارےمارےپھرتےہیں،جائیدادیں بک جاتی ہیں، عوام کے پاس خود کے اور بچوں کے علاج کیلئے پیسے نہیں ہوتے، کہاں ہے وہ نیا پاکستان جس کا وعدہ کیا گیا تھا؟ فارنزک لیبارٹری خیبرپختونخوامیں ہوتی تو عاصمہ جیسا واقعہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عوام دھوکانہ کھائیں، مسلم لیگ(ن) آئیگی اورعوام کےمسائل حل کرےگی، وعدہ کرو نوازشریف کا ساتھ دوگے، ووٹ عوام دیتےہیں اور چند لوگ اسےاپنےپاؤں تلےروندتےہیں، چند لوگوں کوکیا یہ حق ہوناچاہیےکہ وہ نوازشریف کو دفترسےنکال کرباہرکردیں، کیا قصورکیا تھا نوازشریف نے؟کیاکوئی رشوت،کک بیکس لی؟ اگر رشوت نہیں لی تو پھر کیوں نکالا؟ نوازشریف نےاپنےبیٹےسےتنخواہ نہیں لی اس لیے وہ آؤٹ، ایسےمیں عوام کےووٹ کاتقدس کہاں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پانچ لوگوں نےعوام کےفیصلےکےخلاف فیصلہ دیدیا، کیا یہ فیصلہ آپ کو قبول ہے؟ طلال چودھری کی باری آگئی ہے، دانیال عزیز کو بھی عدالت نے بلالیاہے، عوام بتائیں کیا طلال اور دانیال پرتوہین لگنےکا فیصلہ قبول ہے؟ عوامی عدالت سے ڈرو، کوئی کرپشن کے بغیر مجھے نکال دیا، اب سن رہے ہیں کہ نوازشریف کو ہمیشہ کیلئے نا اہل قرار دیدیا جائے، کیا یہ فیصلہ میرا اور عوام کا رشتہ تعلق توڑسکتاہے؟ میرا اورعوام کارشتہ نہیں ٹوٹ سکتا،عوام 2018میں ہمیں ووٹ دیں، میں عوام کی جنگ لڑرہاہوں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.