جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں مشینوں نے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں روبوٹس نے بھی بہت سے کاموں کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھالی ہے ۔ اسی سلسلے میں امریکی سائنسدان نے ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو نہ صرف آپ سے باتیں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ آپ کے بچو ں کو کہانیاں بھی پڑھ کر سنا سکتا ہے ۔ جیبونامی یہ روبوٹ گھر کے کاموں میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ فون کالز اور تفریح فراہم کرنے کیلئے رقص کرنے کی بھی صلاحیت سے مالا مال ہے ۔ اس جدید روبوٹ میں کیمرا بھی نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے کسی بھی تقریب میں با آسانی تصاویر لی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے اس جدید فرینڈلی روبوٹ کی قیمت عالمی مارکیٹ میں600ڈالر کے قریب ہے ۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.