کھیل سے افسران و ملازمین میں صحت کا رحجان فروغ پا رہا ہے جمیل اختر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے پی ٹی بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میں سالانہ اسپورٹس فیسٹیول 2019 اختتام پذیر ہوگئے۔والی بال کا فائنل آپریشنز ڈویژن نے ایڈمن ڈویژن کو سے ہراکر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سا لانہ اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب اور والی بال ایونٹ کا فائنل کے پی ٹی بے نظیر اسپورٹس کمپلیکس میں آپریشنز ڈویژن اور ایڈمن ڈویژن کے مابین کھیلا گیا جس میں ایک سخت مقابلے کے بعد سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ میچ کا آغاز اور اختتام دونوں سنسنی خیز رہا۔ آپریشنز ڈویژن نے پہلے سیٹ میں 10-15سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں ایک،صفر کی برتری حاصل کی، دوسرے سیٹ میں ایڈمن ڈویژن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیٹ 11-15 سے جیت کر مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں آپریشنز ڈویژن نے 11-15 سے سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ والی بال کے اس فائنل میچ کے دوران اختتامی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر موجود مہمان خصوصی چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ایئر ایڈمرل مرل جمیل اختر نے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ جس میں افسران و ملازمین بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد ہر چھ ماہ میں ہونا چاہئے۔ واضح رہے اسپورٹس فیسٹیول میں کے پی ٹی کی سات ڈویژنزنے حصہ لیا تھا اور دوران فیسٹیول کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلے ہوئے۔ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے اس موقع پر کھیلوں کے اس انداز میں فروغ کو سراہا اور کہا کہ کھیل سے افسران و ملازمین میں صحت کا رحجان فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے مقابلوں میں پورٹ قاسم اور پی این ایس سی کی ٹیموں کو بھی شریک کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے ٹورنامنٹ میں پورٹ قاسم اور پی این ایس سی کی ٹیمیں بھی کھیلیں گی۔ انہوں نے چیلنج کپ جیسے ٹورنامنٹ کے انعقاد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی ٹی کے لئے یہ خوش آئند امر ہے کہ اس کے تین کرکٹ کے کھلاڑی نیشنل لیول پر کھیل رہے ہیں اور ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فٹبال، کرکٹ اور جوڈو کو مزید فروغ دینا ہوگا، تاکہ کے پی ٹی کے کھلاڑی ان اسپورٹس میں بھی قومی سطح پر اجاگر ہو سکیں۔ باکسنگ کے حوالے انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کھلاڑیوں نے ہر سطح ادارے اور ملک کا نام روشن کیا ہے اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہمیں اس پر خصوصی توجہ دینی ہوگی اور بچوں یہاں گراس روٹ لیول پر اس کھیل کو متعارف کرانا اس کے مقابلوں کا انعقاد کرنا ہوگا۔ بعدازاں فیسٹیول کے دیگر ٹورنامنٹس کے ونرز کو ٹرافیاں بھی دی گئیں۔ کرکٹ ٹورنامنٹ انجینئرنگ ڈویژن، فٹبال ٹورنامنٹ آپریشنز ڈویژن نے، بیڈمنٹن مینز انجینئرنگ ڈویژن نے، بیڈمنٹن ویمنز ایڈمنسٹریشنز ڈویژن نے، ٹیبل ٹینس مینز انجینئرنگ ڈویژن نے اور ٹیبل ٹینس ویمنز سیکریٹریٹ ڈویژن نے جیتا ہے

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.