
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں لاک ڈائون میں ہونےوالی نرمی کے باوجود کھیلوں کی سر گرمیوں کی بحالی کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی ایس او پیز نہیں بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے صوبے کی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز اپنی سر گرمیوں کے آغاز کے لئے مشکلات کا شکار ہیں،کھیلوں کی مختلف ایسوسی ایشنوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ صوبے میں کھیلوں کی سر گرمیوں کی بحالی کی اجازت دی جائے۔