کھلاڑی کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنائیں،خاور محمود
کورونا وائرس کے سبب کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کرنا کھلاڑیوں کے مفاد میں ہے
کراچی(سپورٹس رپورٹر)تائیکوانڈوکھلاڑی خاور محمود بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیوٹی ایف) کوریانے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی
وجہ سے دُنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں تاہم کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنے کیلئے انفرادی طورپر ٹریننگ جاری رکھنا ہوگی کیونکہ جب تک کھلاڑیوں کی فٹنس اعلیٰ معیار کی نہیں ہو گی ان کے کھیل میں تسلسل جاری نہیں رہ سکے گا،علاوہ ازیں جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں سمیت ہر فرد کواحتیاطی تدابیر اپنانی چاہیں۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دی لاہور لائسیم سکول گلبر ک کیمپس کے ڈائریکٹر سپورٹس خاور محمود نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کرنا کھلاڑیوں کے مفاد میں ہے کیونکہ کھلاڑی ملک وقوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی جان ومال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری انسانیت امتحان سے دوچار ہے موجودہ حالات میں انسانوں کو اللہ تعالیٰ کی جانب رجوع کرنا چاہیے،کورونا وائرس کے خوف اوردہشت میں مبتلا ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیراختیار کرکے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔