کھلاڑی تھوک سے گیند چمکانے کے عادی ہیں، فل سمنز
اسلام آباد(بی ایل آٸی)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ گیند چمکانے کیلئے کھلاڑی تھوک کے استعمال کے عادی ہیں، پریکٹس میں بھی بار بار کھلاڑی غیر ارادی طور پر ایسا کرتے ہیں۔
ہیڈ کوچ فل سمنز نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ گیند چمکانے کیلئے کھلاڑی تھوک استعمال کرنے کے عادی ہیں اور پریکٹس میں بھی بار بار کھلاڑی غیر ارادی طور پر ایسا کرتےہیں، لیکن موجودہ حالات میں تو تھوک کے استعمال سے گریز کرنا ہی پڑے گا۔
انہوں نے کہ تھوک کے بجائے پسینہ استعمال ہوسکتا ہے لیکن انگلینڈ میں پسینہ بھی نہیں آتا، گیند کو چمکانے کیلئے کچھ متبادل ضرور ہوگا۔
فل سمنز نے کہا کہ اُنہیں امید ہے وقت کے ساتھ پلیئرز عادی ہوجائیں گے۔
Be the first to comment