کولمبیا میں برازیلین فٹبالرز کو لیجانے والا طیارہ گر کرتباہ

بگوٹا: 

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں برازیلین فٹبالرز سمیت 76 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ حادثے میں مرنے والے افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے جب کہ 5 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ریسکیواہلکاروں کے مطابق انہیں جائے حادثہ سے 6 افراد زندہ ملے تھے جن میں سے ایک اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی امریکی ملک بولیویا سے ایک طیارہ کولمبیا جارہا تھا کہ کولمبین شہر میڈلیئن سے 50 کلو میٹر دورپہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر طیارے میں ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

طیارے میں فضائی عملے سمیت 81 افراد سوار تھے جس میں سے  برازیلین فٹبال کلب کے  9 کھلاڑی بھی شامل تھے جو کہ کولمبیا میں جنوبی امریکی فٹبال کلب کا فائنل میچ کھیلنے جارہے تھے جس کا شمار جنوبی امریکا کے دوسرے اہم ترین کلب مقابلوں میں ہوتا ہے، دوسری جانب حادثے کے بعد انتظامیہ نے میچ منسوخ کردیا ہے۔

واقعے کے بعد کولمبین حکام نے امدادی ٹیموں کو زمینی راستے سے جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا تھا جب کہ موسم کی خرابی کے باعث فضائی امداد  بروقت نہیں بھیجی جاسکی اور کولمبیئن ایئرفورس کو بھی  ریسکیومشن منسوخ کرنا پڑا۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.