راولپنڈی پاک فوج کے کورکمانڈرزنے کہا ہے کہ پاکستان سمیت خطے میں دیرپا امن کویقینی بنایا جائے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمرجاوید کی زیرصدارت کورکمانڈر کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بھارت کی جانب سے سیزفائرمعائدے کی خلاف ورزیوں کو خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ قرار دیا گیا اور بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔
اجلاس میں دہشت گردی کی کوششوں کی کامیابیوں کو مزید موئثر بنانے کا عادہ کیا گیا، اجلاس میں آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں پر بھی بات کی گئی۔ اجلاس میں امریکی پالیسی کے حوالے سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔