کورونا وائرس کے باعث صورتحال اچھی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا وائرس کے باعث صورتحال اچھی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا وائرس کے باعث صورتحال اچھی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(بی ایل آٸی) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال اچھی نہیں۔ ہمارے ہاں اموات بھی بڑھ رہی ہیں اور کیسز بھی روزانہ 2000 سے زائد آرہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹری اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزراء اور ایم پی ایز نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال اچھی نہیں۔ ہمارے ہاں اموات بھی بڑھ رہی ہیں اور کیسز بھی روزانہ 2000 سے زائد آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بدھ کو کابینہ کا اجلاس کریں گے۔ انشاءاللہ بدھ کو بجٹ پیش کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ  کے حوالے سے حکومتی تجویز کردہ اقدامات سے پارلیمنٹری پارٹی کو بریف کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے بجٹ میں کورونا کے حوالے سے اقدامات، واٹر اینڈ سینیٹیشن، غربت کا خاتمہ، سماجی بھلائی کے پروگرام اور  کچھ دیگر ترجیحات ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے سال کے اے ڈی پی میں جاری اسکیمز کو مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے محکمے کو نئے بجٹ میں ترجیح دی جائے گی۔ ہر حال میں صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے باعث سندھ کے عوام مشکل میں ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کی مشکلات کو ضروری اقدامات کر کے آسان کیا جائے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply