کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ محکمہ کھیل اینڈ یوتھ افیئرزحکومت سندھ کے تعاون سے جاری آل کراچی شہید متحرمہ بے نظیر بھٹوفٹبال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ان میچز میں کورنگی بلوچ نے ملک اسٹار کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ، اعظم اسپورٹس نے آغاخان جیم خانہ کو 3-2سے اور لعل بخش میوریل نے ہزارہ یونائیٹڈ کو 3-0سے شکست دیدی۔میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء کے مطابق کورنگی بلوچ نے ملک اسٹار کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ہرادیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ1-1 گول سے برابر رہا۔ کورنگی بلوچ کی جانب سے زین العابدین نے اور ملک اسٹار کی طرف سے فاروق نے گول اسکورر کئے۔ اعظم اسپورٹس نے آغاخان جیم خانہ کوایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2سے قابو کرلیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے محمد حسین نے دو گول بنائے وسیم نے ایک گول اسکور رکیا، ناکام سائیڈ کی طرف سے دانیال اور اسرار نے ایک ایک گول بنانے میں کامیاب رہے۔ لعل بخش میوریل نے ہزارہ یونائیٹڈ کوباآسانی 3-0سے مات دیدی۔ فاتح ٹیم کے شاہ زیب، نصیر اور زین نے ایک ایک گول کرنے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ان میچوں میں ریفری عدنان خان، ابرار خان ،نصیر پپو، اسٹنٹ ریفریز دل مراد، داد رحمن، سہیل، شاہد،دوست محمد میچ کمشنر غلام محمد بلیدی اور اقبال مہناس تھے۔
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹبال کلب کے زیر اہتمام گزٹ فارما لمیٹڈ کے تعاون سے شرافی محمڈن فٹبال اسٹیڈیم میں جاری ساتواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ان مقابلوں میں جام الیون ملیر، ساجدی محمڈن، کیماڑی محمڈن،ماڑی پور بلوچ، ال برادرز ملیر اور ملیر شاہین نے فتوحات سیمٹ لیں۔جام الیون ملیر نے عادل اسپورٹس کو ٹینس اسکور 6-1 سے ٹھکانے لگادیا۔ میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے عارف حمید، رزاق بابا اور وقاص نے 2,2 گول اسکورر کئے، عادل اسپورٹس کا گول فقیر محمد نے بنایا۔ساجدی محمڈن نے 36بی سنیٹر فٹبال کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی۔ ساجدی محمڈن کی طرف سے حمید اور دانش نے گول بنائے، 36بی سنیٹر فٹبال کلب کا گول فضل نے اسکورر کیا۔کیماڑی محمڈن نے بلوچ مجاہد کے خلاف مقررہ وقت میں مقابلہ 3-3گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے ہرانے میں کامیاب رہی۔ ماڑی پور بلوچ نے گلشن سوکر کو 2-0سے مات دیدی۔ ماڑی پور بلوچ کی جانب سے عابد اور عدنان نے ایک ایک گول اسکورر کئے۔ال برادرز ملیر نے نیشنل شاہین ویسٹ کو ایک سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3شکست دیدی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ1-1 گول سے برابر رہا،ال برادرز ملیر کا گول موسیٰ اور نیشنل شاہین کی جانب سے آصف نے گول بنایا۔ ملیر شاہین نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد محفوظ الیون ملیر کو 1-0سے ہرادیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول سلیم خان نے بنایا۔ ریفری شاہ نواز، عبدالغفور، زاہد، اسٹنٹ اسماعیل، نصیر، غفور، نذر شباب اور عبدالباقی ،میچ کمشنر گل محمد کامریڈ ، فیق بلوچ اورمیڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔