کورنگی اور پولیس کی سرپرستی میں قائم ہونے والا اتوار بچت بازار شہریوں کے لئے شدید ذہنی اذیت کا سبب بن گیا

کراچی (رپورٹ: خالد زمان تنولی) ڈپٹی کمشنر کورنگی اور پولیس کی سرپرستی میں قائم ہونے والا اتوار بچت بازار شہریوں کے لئے شدید ذہنی اذیت کا سبب بن گیا ،بچت بازار کی آڑ میں سڑک کے بیشتر حصے میں ناجائز ےجاوزات قائم کروا دیئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی کے کرپٹ آفسران اور کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قیوم آباد ندی کے اطراف سرکاری زمین پر ہفتے میں دو بچت بازار قائم کئے جاتے ہیں ،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاکھوں روپے بھتے کے عوض ڈپٹی کمشنر کورنگی آفس اور چیئرمین UC-37 نے قیوم آباد کورنگی صنعتی ایریا اور ابراہےم حیدری پولیس کو ادا کئے جاتے ہیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کورنگی کے کرپٹ آفسران نے کئی عرصے سے کورنگی کی سرکاری زمین پر مختلف بازار اور منڈی لگوانے کے عوض لاکھوں روپے رشوت وصول کی جس کا کوئی حساب کتاب موجود نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار بچت بازار اور جمعہ بچت بازار گزشتہ کئی عرصے عدوارمیں بھی لگتے رہے ہیں لیکن اس دفعہ اتوار بچت بازار اور جمعہ بچت بازار لگوانے کے لےے ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں چاکنگ کی گئی جس میں شہریوں کو توجہ دلوائی گئی ہے۔ باخبر زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی کی اجازت سے کراسنگ ندی میں لگنے والے اتوار بچت بازار کے دونوں پارٹنر میں اختلافات ہونے کی وجہ سے حاجی فاروق کراسنگ ندی کے بائیں طرف اتوار بچت بازار جبکہ کراسنگ ندی پر دائیں طرف جمعہ بچت بازار لگوا رہے ہیں جس کی اجازت ڈپٹی کمشنر کورنگی کے کرپٹ آفسرون نے لاکھوں روپے رشوت کے عوض بچت بازار لگوانے کی اجازت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حاجی فاروق اور چیئرمین UC-37 شمشاد تنولی نے کراسنگ ندی جیسی خطرناک جگہ پر بازار لگوانے کے لےے ڈپٹی کمشنر کورنگی کے عملے کہ ساتھ معاملات طے کر رکھے ہیں،ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی ڈپٹی کمشنر کورنگی کا کرپٹ عملہ اس سے قبل بھی کئی دفعہ اس جگہ کے لےے جعلی این او سی جاری کر چکے ہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ حاجی فاروق کی جانب سے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں بچت بازار لگائے جاتے ہیں حاجی فاروق نے اپنے اثر و رسوخ اور پیسے دے کر مختلف سرکاری زمینوں پر انتظامیہ کے ساتھ معاملات طے کرکے بازار لگواتا ہیں ،ذرائع نے مذید بتایا کہ کراسنگ ندی دائیں طرف ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں جبکہ بائیں طرف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں آتا ہے،مزکورہ بچت بازاروں سے دونوں تھانوں کی پولیس ہزاروں روپے بھتہ وصول کرتی ہے،جبکہ ڈپٹی کمشنر کورنگی کے علم ہونے کے باوجود بھی بازار لگانے کی اجازت دی گئی جبکہ گزشتہ عرصے میں کمشنر کراچی کی جانب سے شہر بھر میں بچت بازار لگانے سے منع کیا گیا تھا قیوم آباد کورنگی میں لگنے والے اتوار بازار نے حساس ادارے کی سیکورٹی کو غیر محفوظ بنادیا ہے ،بی ایل ٰآئی کو حاصل ہونے والے دستاوزات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود قیوم آباد ندی میں لگنے والے غیر قانونی اتوار بازار نے حساس ادارے کی ذیلی شاخ کی سیکورٹی کو غیر محفوظ بنا دیا ہے ،پتھاروں میں آتشگیر مادہ رکھے جانے کے باعث بڑی تباہی ہوسکتی ہے،کورنگی ندی روڈ کے دونوں اطراف قائم بازار عارغی شامیانوں کے زریعے لگائے جاتے ہیں ،جبکہ مزکورہ مقام پر کوئی سیکورٹی کا بندوبست نہیں ہوتا ،؟جس کے باعث ملک دشمن عناصرفائد اٹھا کر قومی اثاثے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ،

قیو م آباد ندی میں لگنے والے بچت بازار شہریوں کے لئے ذہنی اذیت کا سبب بننے لگا ہے ، ٹریفک جام اور حادثات معمول بن چکے ہیں ،تفصیلات کے مطابق کورنگی قیوم آباد ندی میں لکنے والے جمعہ ،اتوار بچت بازاروں کے لگنے سے ٹریفک حادثات اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہے، ملنے والی اطلاعت کے مطابق قیوم آباد “C” ایریا کی رہائشی خاتون اپنی دنوں ٹانگیں مزکورہ مقام پر حادثے کے باعث گنوا چکی ہیں ، جبکہ کئی خواتین اور بچے ٹریفک حادثات کا شکار بھی ہو چکے ہیں،سروے کے دوران شہریوں کو کہنا تھا کہ کراسنگ ندی خونی ندی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے ، گزشتہ چند ماہ قبل سے ٹریفک حادثات معمول ہیں ، جبکہ روڈ پر لائٹ اور بریکر کا فقدان ہونے کی وجہ سے حادثات روزانہ کام معمول ہے اور کئی خواتین، بچے، نوجوان اس روڈ پر لقمہ اجل بن چکے ہیں،

کراسنگ ندی کے اطراف لگنے والے بچت بازاروں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کورنگی واجد علی شیخ سے موقف جانے کے لئے رابطہ کیا تو ان لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا ،جبکہ متعدد بار کوشش کی گئی ، فون نہیں اٹھایا، تاہم کمشنر کراچی اعجازاحمد خان سے رابطہ کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ تمام بچت بازار پر پابندی ہے اور انہوں نے کراسنگ ندی میں لگنے والے بچت بازار سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کریں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.