کوئی سوالاکھ کا رہے یا چھ لاکھ کا ہمیں فرق نہں پڑتا، سعید غنی
کراچی( بی ایل آٸی)وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوئی سوا لاکھ کا رہے یا چھ لاکھ کا ہمیں فرق نہں پڑتا، سمجھ نہیں آرہا ہے آئی جی سندھ تبادلے پر اتنا سیریس کیوں ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کے تبادلے تو ہوتے رہتے ہیں، سمجھ نہیں آتا آئی جی سندھ تبادلے پر اتنا سیریس کیوں ہو رہے ہیں۔
سعید غنی نے آئی جی سندھ کا نام لئے بغیر کہا کہ کوئی سوا لاکھ کا رہے یا چھ لاکھ کا ہمیں فرق نہں پڑتا،ہم نے آئی جی سندھ کلیم امان کےخلاف کوئی سازش نہیں ، سرعام انہیں ہٹانے کی بات کی ہے۔
سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ کلیم امام نے جن افسران کو لگایا انہوں نے بے گناہ افراد کو پکڑا، اور ان دہشت گردی کے مقدمات درج کئے، یہی نہیں یہ خود اراکین اسمبلی سے ملے اور سندھ حکومت کے خلاف ہونے والی سازشوں میں مصروف رہے۔
اس سے قبل کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ میرے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی ہے، تصور کیا جا رہا ہے کہ میرا ٹرانسفر ہو گیا ہے اور اس تقریب کو میری فیئر ویل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ کلیم امام نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ میں تبدیل نہیں ہو رہا ابھی یہیں ہوں، تبادلہ ہوا بھی تو میں سوا لاکھ کا ہی رہوں گا۔