کوئٹہ(بی ایل آ ئی)کوئٹہ کے قندھاری بازار میں آگ لگ گئی، پلک جھپکتے ہی متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ کا اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
بی ایل آ ئی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے قندھاری بازار میں آگ لگ گئی،آگ نے پلک جھپکتے ہی متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،دکانوں سے شعلے بلند ہورہے ہیں جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اس آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں جو ابھی تک آگ پر قابو پانے میں ناکام ہیں،ایک اہلکار جھلس کر زخمی بھی ہوگیا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔