کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پرنامعلوم افراد نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایف سی اہل کار شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں تینوں ایف سی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام جاری ہے اور تفتیش کاآغاز کردیا گیا ہے۔