کمپیوٹر کی بورڈ کی ‘ایف کیز’ آخر کرتی کیا ہیں؟

کمپیوٹر سے منسلک کی بورڈ سے تو  کمپیوٹر سے شناسائی رکھنے والا ہر شخص واقف ہوگا۔ایک سوال اس کی بورڈ میں ‘ایف کیز ‘کہلانے والے بٹنوں کو  دیکھ کر کئی لوگوں کے ذہن میں ابھرتا ہوگا کہ ان کا کام ہے کیا؟

ان ایف کیز کا استعمال مختلف کمپیوٹرز میں مختلف ہو سکتا ہے لیکن ان کے استعمال میں تبدیلی اپنی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے سیٹنگز میں جا کر کی جاسکتی ہے۔

ترتیب میں موجود ان ‘ایف کیز’ کا کام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ایف 1(F1)

  • ایف 1 کو ونڈوز کی (بٹن) کے ساتھ ملا کر دبانے سےکمپیوٹر کا ہیلپ مینیو کھل جاتا ہے۔
  • ایکسیل اور ورڈ میں ربن مینیو کو چھپانے یا ظاہر کرنے کے لیے ایف 1 کو کنٹرول بٹن کے ساتھ دبایا جاتا ہے۔

ایف 2 (F2)

  • Alt + Ctrl + F2 سے مائیکروسافٹ آفس میں ڈاکیومینٹ لائبریری کھل جاتی ہے۔
  • ونڈوز ایکسپلورر میں منتخب شدہ فولڈر یا فائل کے نام میں تبدیلی کے لیے ایف 2 استعمال ہوتی ہے۔

ایف 3 (F3)

  • ونڈوز ایکسپلورر میں سرچ کا آپشن کھلتا ہے۔
  • Shift+F3 کی مدد سے ورڈ میں انگریزی حروف کو چھوٹے سے بڑا یا بڑے سے چھوٹے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
  • فائر فوکس یا کروم میں فائنڈ کا فیچر کھلتا ہے۔

ایف 4 (F4)

  • Alt + F4 ونڈو کو بند کر دیتا ہے۔
  • اس کی سے کرسر کو  ونڈو کی ایڈریس بار میں پہنچایا جا سکتا ہے۔

 ایف 5 (F5)

  • پاور پوائنٹ میں سلائڈ شو شروع ہوجاتا ہے۔
  • انٹرنیٹ براؤزر کے پیجز کو ریفریش کیا جاتا ہے۔

 ایف 6 (F6)

  • مائیکرو سافٹ ورڈ میں اسپلٹ اسکرین سے اگلے صفحے پر جاتے ہیں۔
  • Ctrl + F6 سے بآسانی ورڈ ڈاکیومینٹس کے درمیان سوئچ کیا جاسکتا ہے۔

ایف 7(F7)

  • Alt + F7 کے ذریعے مائیکروسافٹ ورڈ میں املا اور گرامر چیک کیا جا سکتا ہے۔
  • Shift + F7 سے مائیکروسافٹ ورڈ میں تھیسارس کھلتا ہے۔

ایف 8 (F8)

  • ایکسیل میں ایرو کیز کو پھیلنے میں مدد دیتی ہے۔
  • ونڈو  کو سیف موڈ میں تبدیل کر دیتی ہے۔

ایف 9 (F9)

  • Ctrl + F9 ایم ایس ورڈ میں خالی فیلڈز شامل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
  • ورڈ میں فیلڈز اپ ڈیٹ کرتی ہے۔

ایف 10 (F10)

  • مینیو بار کھلتا ہے
  • Ctrl + F10 ورڈ میں ونڈو کو بڑا کر دیتا ہے۔
  • Shift + F10 سے بالکل رائٹ کلک جیسا کام لیا جا سکتا ہے۔

ایف 11 (F11)

  • انٹرنیٹ براؤزر میں اسکرین کو فل اسکرین کرتی ہے اور فل اسکرین سے اسکرین پر فٹ کرتی ہے۔
  • Shift + F11 ایکسل میں نئی اسپریڈ شیٹ شامل کرتی ہے۔

ایف 12 (F12)

  • ورڈ میں سیو ایز کا آپشن کھلتا ہے۔
  • Shift + F12 ورڈ ڈاکیومینٹ کھولتا ہے۔
  • ورڈ ڈاکیو مینٹ کو محفوظ کرتی ہے۔
  • Ctrl + F12 ورڈ ڈاکیومینٹ کھولتا ہے۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.