کمپنی کی وارنٹی کے بغیر کوئی دوافروخت نہ کی جائے ،چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے حکم جاری کردیا

لاہور(نامہ نگار)چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے مارکیٹ میں کوئی بھی ادویات کمپنی کی وارنٹی کے بغیر فروخت نہ کرنے کا حکم جاری کردیا.

ادویات جعلی نکلنے یاغیرمعیاری ہونے پرمیڈیکل سٹور مالک کو پکڑنے کی بجائے کمپنی کو پکڑا جائے گا،اس ضمن میں سیکرٹری ہیلتھ اوروفاقی سیکرٹری ہیلتھ کوعدالتی فیصلے بھجواتے ہوئے فوری عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔مارکیٹ میں کوئی بھی ادویات کمپنی کی وارنٹی کے بغیر فروخت نہیں کی جائے گی۔چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے سیکرٹری ہیلتھ اور وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کو حکمنامے کی نقل مراسلے کے ساتھ بھجواتے ہوئے لکھا کہ جو بھی میڈیکل سٹور یا ہول سیل ڈیلر ادویات فروخت کرے اس پر کمپنی کے مجاز نمائندے یا ان کے ڈسٹری بیوٹر کے دستخط ہونالازمی ہوں گے ، ادویات جعلی نکلنے یاغیرمعیاری ہونے پرمیڈیکل سٹور کے مالک کو پکڑنے کی بجائے کمپنی کو پکڑا جائے،اگر کوئی ہول سیل ڈیلر یا میڈیکل سٹور کا مالک ادویات کےبل پر اپنی وارنٹی لکھ کر دے تو وہ غیرقانونی ہو گی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.