کشمیری نوجوان تحریک آزادی سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں: صدر مملکت

اسلام آباد (بی ایل ٰآئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوان تحریک آزادی سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں، بھارت کی جانب سے تحریک آزادی کشمیر کو دہشتگردی قرار دینا قابل مذمت ہے، ہمیں دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہوگا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے،کشمیرآج بھی تقسیم ہندکانامکمل ایجنڈاہے۔ کشمیرکے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں متحدہیں،کشمیرکے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں نے کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن جدوجہد آزادی کو طاقت کے استعمال سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، گزشتہ چند دہائیوں میں ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا گیا ، کشمیرمیں پیلٹ گن کااستعمال کیاجارہاہے۔تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت بڑھا ہے، بھارت جتنی کوشش کرلے کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکتا ۔

صدر مملکت عارف علوی نے کشمیری نوجوانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ دنیا کو تحریک آزادی سے استعمال کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ برہان وانی شہید نے بہترین طریقے سے سوشل میڈیا کا استعمال کرکے دنیا کو کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بھارت نے جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کے لبادے میں چھپانے کی کوشش کی جو قابل مذمت ہے۔ کشمیریوں کی تحریک دہشتگردی نہیں بلکہ ان وعدوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد ہے جو بھارت نے کیے تھے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.