کراچی کریمنل لا اقلیتی تحفظ بل کی منظوری کے بعد سیکرٹریٹ سندھ اسمبلی نے آئی جی سندھ سے سکیورٹی مانگ لی ۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق کریمنل لا اقلیتی تحفظ بل کی منظوری کے بعد صورتحال سخت کشیدہ ہے اور مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔بل منظور ہونے کے بعد پیدا ہونے والے خطرات کو بھانپتے ہوئے سیکرٹریٹ سندھ اسمبلی نے آئی جی سندھ سے سکیورٹی مانگ لی ہے۔ سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کریمنل لا اقلیتی تحفظ بل کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور بل منسوخ نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ ہاو¿س اور سندھ اسمبلی کا گھیراو¿ ہوسکتا ہے جبکہ سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اس لیے فوری طور پر سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔