کرپشن ہی کرپشن اسٹیٹ ڈپارٹمینٹ کی کرپشن کو FIA میں ہائےلائیٹ کرنے پر دھمکیاں مل رہیں ہیں۔ارشاد ھنگورو
میڈیکل گراؤنڈ پر مکان کے بدلے ایک لاکھ روپے کی اسٹیٹ ڈپارٹمینٹ ڈمانڈ کر رہی ہیں۔
اسپیشل آڈٹ 2016 کے مطابق 15-2014 کا رکارڈ ہی غائب ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔
ملیر (رشید کلہوڑو ) پاکستان اسٹیل مل کے اسٹیٹ ڈپارٹمینٹ میں کرپشن جا جن بے قابو ہوگیا۔ارشاد علی ھنگورو کا کہنا ہے مجھے اسٹیٹ ڈپارٹمینٹ والے الاٹمنٹ لیٹر نہیں دے رہے میڈیکل گراؤنڈ پر مکان B475 کی چابی دی ہے اور مجھ سے الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کی صورت میں ایک لاکھ روپے کی ڈمانڈ کر رہے ہیں میں ایک چھوٹا سا اسٹیل مل کا ورکر ہوں میں ان کی ڈمانڈ کہاں سے پوری کر سکتا ہوں۔میرے اوپر اسٹیٹ ڈپارٹمینٹ نے ایک جھوٹی FIR داخل کرادی ہے اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم آپ کو نوکری سے فارغ کروادینگے۔میں پاکستان اسٹیل مل کا ملازم یوں اور میں ادارے کو ایڈوانس کرایہ دینے کو تیار ہوں میں نے عدالت عظمیٰ کو بھی آگاھ کیا ہے۔میں مکان کا کرایہ کورٹ میں جمع کرونگا جس کا رینٹ کیس کورٹ میں چل رہا ہے۔لہٰذا میں CEO پاکستان اسٹیل مل کو اپیل کرتا ہوں کے مجھے مکان نمبر B 275 کا الاٹمنٹ لیٹر میڈیکل گراؤنڈ پر دیا جاۓ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمینٹ کے خلاف FIA میں درخواست دی ہے جو اسٹیٹ ڈپارٹمینٹ والوں نے جنوری 2016 میں تقریباً 80 لاکھ روپے کی کرپشن کی ہے ۔جو اسپیشل آڈٹ 2016 میں ہوئی تھے ان مطابق کرپشن ہے جس کے واضع ثبوت موجود۔15-2014 کا کمپوٹر رکارڈ غائب کر دیا گیا ہے۔FIA سے درخواست واپس لینے کے لیئے طرح طرح ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔لہٰذا میرا قانونی تحفظ کیا جاۓ ۔