کرونا وائرس نے ساڑھے آٹھ کروڑ طلباء کے لیے تعلیم کے دروازے بند کر دیے

اسلام آباد(بی ایل آٸی )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت “یو نیسکو” نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات تعلیم کے حصول سے محروم ہوگئے ہیں۔

یونیسکو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کل بُدھ تک پوری دنیا میں مجموعی طور پر8 لاکھ 50 ہزار طلباء و طالبات کرونا کے باعث گھروں میں بند ہوگئے ہیں۔ یہ تعداد پوری دنیا کے کل طلباء کا نصف ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ایک سو دو ممالک میں اسکول اور یونیورسٹیاں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 11 دیگر ممالک میں جزوی طور پرتعلیمی نظام متاثر ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں دیگر شعبوں کی طرح کرونا تعلیم کے شعبے کو بھی سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.