نیویارک(نیوزڈیسک) کرنسی نوٹوں کو ہم بہت شوق سے اپنی جیب میں رکھتے ہیں اور انہیں خوشی سے ہاتھ میں پکڑتے ہیں لیکن اب ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان پر حد سے زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔ Frontiers in Microbiologyمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کرنسی نوٹ پر بہت زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔
تحقیق میں ماہرین نے ہانگ کانگ سے 20ڈالر کے نوٹ 12ہسپتالوں اور تین میٹرو سٹیشن سے نوٹ اکٹھے کئے اور ساتھ ہی لوگوں کے ہاتھوں، میٹرو سٹیشن کی ہوا اور پانی کے نمونے بھی لئے۔ان نمونوں کے تجزیے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ کاغذی کرنسی پر تمام اشیاء سے زیادہ جراثیم موجود تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نوٹوں پر موجود 36فیصد جراثیم انتہائی خطرناک تھے اور یہ لوگوں کو بیمار کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ان کی وجہ سے پیٹ کی بیماریوں سمیت ہیضہ جیسی خطرناک بیماری ہوسکتی تھی۔ تحقیق کار جُن لی کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹ فضاء میں موجود بیکٹیریا جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہیں ہاتھوں میں لینے کے بعد یہ آپ کو منتقل ہوسکتے ہیں۔’’اگر آپ ان جراثیم سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں ہاتھوں میں لینے کے بعد ہاتھ ضرور دھولینے چاہئیں۔‘‘