کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے دوران کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ تین مراحل میں ہوگا۔ ندی نالوں پر قبضے کی وجہ سے نکاسی آب کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ندی نالوں پر قبضے کے باعث نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے۔ ندی نالوں پر جہاں پانی کے اخراج کیلئے تین سے چار سو میٹر جگہ تھی وہ اب محض تین چار فٹ رہ گئی۔ کراچی میں روزانہ 20 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہوتا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سے تین ملاقاتیں ہوئیں۔ ہمارا فوکس بارشوں میں نقصانات کو کم سے کم کرنا ہے۔ تمام اداروں نے ملک کر شہریوں کو ریلیف دینا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے کورونا وائرس کے مریضوں میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply