کراچی:
وزیراعظم شاہدخانان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں لیاری وے ایکسپریس نارتھ بائونڈری کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے سندھ حکومت کام کر رہی ہے اور وفاقی حکومت بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔
جبکہ گورنرمحمد زبیرنے کراچی کے لئے 25 ارب روپئے کا پیکیج دیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ لیاری وے منصوبہ تاخیرکا شکارہوا اس کی قیمت ادا کرنی پڑی،منصوبہ مختلف وجہوہات کی باعث تاخیر کا شکار ہوا جس میں ٹیکنیکی وجھوہات کے ساتھ تجاوزات تھی۔
جس کے باعث کراچی کی عوام کو 10 سال انتظار کرنا پڑا مگر اس کے باوجودآج لیاری ایکسپریس وے منصوبہ مکمل ہوا۔